ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ میں مآب لنچنگ قانون کا مسودہ تیار

جھارکھنڈ میں مآب لنچنگ قانون کا مسودہ تیار

Wed, 15 Dec 2021 12:09:05    S.O. News Service

نئی دہلی ،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی پہل پر کانگریس کی حمایت یافتہ جھارکھنڈ حکومت نے ہجومی تشدد(ماب لنچنگ) کے قانون پر ایک مسودہ تیار کیا ہے -یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے - ریلیز کے مطابق عمران پرتاپ گڑھی اکتوبر 2021 کے آخری ہفتے میں جھارکھنڈ کے دورے پر گئے تھے - انہوں نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اینٹی ماب لنچنگ قانون، مدرسہ بورڈ اور اُردو اکیڈمی کی تشکیل کا مطالبہ کیاتھا- واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی وقتاً فوقتاً اینٹی ماب لنچنگ قانون کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور ملک میں جب بھی ماب لنچنگ جیسے واقعات سامنے آئے ہیں تب عمران نے نہ صرف ماب لنچنگ میں مارے گئے خاندانوں کی مالی مدد کی بلکہ ملاقات بھی کی اور ظلم کے شکار ہوئے لوگو ں کو قانونی طور پر مدد فراہم کی- جھارکھنڈ کے اپنے دورے کے دوران عمران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور کانگریس کی مخلوط حکومت پر اینٹی موب لنچنگ قانون بنانے کیلئے دباؤ ڈالا تھا، اس وقت ہیمنت سورین نے ان کے مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانون بنانے کا وعدہ کیا تھا-اس بل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس مخلوط حکومت کے قدم قابل ستائش ہیں - انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح سے بی جے پی نے جھارکھنڈ کو ماب لنچنگ کی تجربہ گاہ بنا دیا تھا اور جب دل چاہے بی جے پی لیڈران کے اشارے پر بی جے پی ورکر بے گناہوں کو سیاسی فائدے کے لیے قتل کردیتے ہیں تو ایسی صورتحال میں ملک کے تمام وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد ایک قانون بنائیں تاکہ سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے-


Share: